حضو کی سیرت طیبہ قیامت تک مسلمانوں کیلئے ذریعہ رہنمائی ہے:طاہرالقادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ربیع الاول کے آغاز پر کہا ہے کہ ربیع الاول آپ کی مبارک ولادت کا مہینہ ہے۔ آپ کی مبارک ولادت کے صدقے انسانیت کوجہالت اور دائمی غلامی سے نجات ملی۔انسانیت کو شعور اور عدل و انصاف اور حقوق و فرائض کے پیمانے ملے۔ آپ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے ذریعہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ نوجوان اپنی دیگر تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سیرت طیبہ کے مطالعہ کو بھی اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔ آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا دائمی امن کی نعمت سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آپ کی حیات طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے۔