• news

نگران حکومت نے تیسری مرتبہ پٹرول قیمت میں بڑھاکر زندگی اجیرن بنا دی :جاوید قصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے حلف اٹھانے سے اب تک ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پٹرول 26روپے کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 331روپے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل17روپے اضافے کے بعد 329روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 38روپے سے زائد کی کمی ہوئی مگر اس کے باوجود پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ نا قابل فہیم بات ہے۔جماعت اسلامی 21تا23ستمبر کو مہنگائی میں ظالمانہ اضافے کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دے گی۔ اس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 تا 23 ستمبر کو لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزرات خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت کا تعین عالمی سطح پر فی بیرل کے حساب کیا جا رہا ہے مگر ماہرین معیشت کے مطابق فی لیٹر کا اس سے کوئی مقابلہ ہی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن