صادق خان سنجرانی کی سینیٹرز کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(نیوز رپورٹر)سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین صادق خان سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے عبدالعلیم خان سے ا±ن کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اورفاتحہ خوانی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹرز دلاور خان اور محمد عبدالقادر بھی سینیٹ چیئرمین صادق خان سنجرانی کے ہمراہ تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔