• news

بابابلھے شاہؒ کے مزار کی ماسٹرپلاننگ ، کمیٹی کادربار کادورہ،تعمیراتی منصوبے کی حتمی تشکیل

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سیّدمحسن رضانقوی کے ویژن کی روشنی میں بابابلھے شاہ کے مزار کی ماسٹرپلاننگ کے سلسلے میں قائم اعلی سطحی کمیٹی کادربار حضرت بابابلھے شاہ کادورہ، سینئر ممبربورڈآف ریونیونبیل جاوید،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ، ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشد ، پراجیکٹ کنسلٹنٹ نیئرعلی دادا اوردیگرکی شرکت۔ تعمیراتی منصوبے کی حتمی تشکیل۔ نبیل جاوید اور ڈاکٹرطاہررضابخاری نے کہا کہ مزارات کے انفراسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن حکومت کا عظیم کارنامہ،مزار حضرت بابابلھے شاہ کی اپ گریڈیشن اورتزئین وآرائش کا خصوصی ڈیزائن تیار،خانقاہوں کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ اور معتبر رہی۔ سوسائٹی کو فلاحی اقدار سے روشناس کروانے اور انتہاپسندی کے تدارک کیلئے صوفیاءکی تعلیمات کے ابلاغ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ ان کی خانقاہوں کو مرکز محبت و تربیت کا درجہ میسر ہے، جس سے اکتسابِ فیض لازم۔ ویلفیئر سٹیٹ کی تشکیل کیلئے صوفیاءکے نظام فکر و عمل ہی سے رہنمائی ممکن ہے۔ عام آدمی کی فکری اور معاشرتی کفالت اور رہنمائی کیلئے خانقاہ کے تاریخ ساز کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن