• news

حکمرانو ہوش کے ناخن لو، غریب ملازمین کی بس ہو چکی: چوہدری سرفراز

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، محمد بلال ودیگر نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی جان لیوا لہر نے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی بس ہو چکی۔ اب سکت نہیں رہی کہ مہنگائی کے اس طوفان کا مقابلہ کر سکیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ملازمین کو بے بس لاچار بنا دیا ہے۔ حکومت ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں اضافے کی بجائے لیو انکیشمنٹ میں کمی اور پنشن میں کمی کی ظالمانہ اصلاحات کر کے ملازمین کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے۔ دوسری طرف تعلیمی اداروں کو این جی اوز کے حوالے اور بہترین نتائج و بلڈنگز کے حامل اداروں کی اڈاپشن جیسے ناکام تجربات کو دہرانے کی وجہ سے اساتذہ پنجاب میں دن بدن بے چینی واضطراب بڑھ رہا ہے جو تعلیمی نظام کیلئے زہر قاتل ہے۔ حکومت بے حسی اور ظالمانہ اقدامات کےخلاف کل گوجرانولہ میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ و ریلی نکالی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن