• news

نگران حکمرانوں نے عوام کے معاشی قتل عام کا کام شروع کردیا :نرگس فیض ملک

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری،سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ نگران حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام کا کام شروع کردیا ہے۔ اندھیری رات میں مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ایٹم بم مارا گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایک ہی مرتبہ ایٹم بم گرا کر عوام کو مار ڈالے۔ روز روز بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ الیکٹرک شاک لگانے کے مترادف ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر سو مہنگائی کا سونامی آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن