• news

جس نے ایک انسان کی جان بچائی ،اس نے انسانیت کی جان بچائی: عمران چدھڑ

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ کھوکھراں عالم چوک میں سندس فاو¿نڈیشن میں بلڈ ڈونر کیمپ کے وزٹ کے موقع پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب عمران عباس چدھڑ نے کہاہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی ،اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے آپ کے دیئے گئے خون کے عطیات ان کو نئی زندگی دے سکتے ہیں، جس سے ان کی زندگیوں میں خوشیاں لائی جا سکتی ہیں ۔ سندس فاونڈیشن کے بانی و چیئرمین حاجی سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہر صحت مند انسان 90روز کے بعد ایک بلڈ کا بیگ دے سکتا ہے ، 15 روز میں لگایا گیا یہ تیسرا بلڈ ڈونر کیمپ ہے جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے خون کے عطیات سندس فاو¿نڈیشن کو جمع کروائے ہیں ، امیدوار صوبائی اسمبلی اکرام بابر کھوکھر نے کہا کہ آپ کا دیا گیا خون کا ایک بیگ تین بچوں کو نئی زندگی دے سکتا ہے تو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن