جوئیانوالہ:مدرسہ المدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے مدرسہ المدینہ برائے طالبات روشن کینال گارڈن میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کی خصوصی دعا کی ،اس موقع پر دعوت اسلامی کے مقامی عہدیداران اور مدرستہ المدینہ کے منتظمین و دیگر نمائندہ افراد موجود تھے، پودا لگانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔