چونیاں:رائس ملز مالکان کےساتھ فراڈ کرنیوالا گروپ گرفتار
چونیاں(نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمد اسلم بھٹی نے انوکھا فراڈ کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا۔ فراڈ کرنے والا بین الصوبائی گینگ تھانہ سٹی کی حدود میں رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا تھا ایس ایچ او اسلم بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان دھان یا چاول کا ٹرک لوڈ کرتے جس ٹرک کی نچلی سطح پر بجری اور مٹی ہوتی رائس ملز میں وزن کرواتے تھے، ملزمان نے ایک ہی رنگ اور نمبر کے 4 ٹرک بنا رکھے تھے اور صوبہ بھر میں فراڈ کر رہے تھے دھان یا چاول والے ٹرک کو جلدی سے علحیدہ کرتے اور دوسرے ٹرک کا وزن کروا لیتے تھے گینگ ایک ٹرک میں 100 من بجری اور مٹی کا زائد وزن شامل کروا کر ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔