پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ ناقابل قبول ہے نگران حکومت کے اس اقدام کو ہم مسترد کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لیا جائے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا اثر ہر چیز پر پڑے گا۔