• news

نیب ترامیم کا لعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مثالی ہے:پی ٹی آئی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے رہنماﺅں میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمداسلم خان شیروانی ، حاجی غلام نبی ورک ،چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ، چودھری خالد جاوید چدھڑ ،چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا لعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مثالی ہے احتساب کے عمل کو کمزور کرنے کے لئے ترامیم کر کے در اصل پارلیمنٹ اور 25 کروڑ عوام کی توہین کی گئی تھی سپریم کورٹ ہی اصل شارع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن