پتوکی: ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4 ارکان گرفتار
پتوکی (نامہ نگار)پتوکی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی عرفان اکبر بٹ کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کے ایس ایچ او عبداللہ امین کی سربراہی میں کامیاب کاروائی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث مراد عرف مرادی ڈکیت گینگ کے چارارکان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 11 لاکھ روپے کی نقدی رقم 10موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ملزمان نے پتوکی اور گردونواح میں سنگین وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا۔