ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سفر ختم، پاکستانی ریسلرز نے اولمپکس تک رسائی کا موقع گنوا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کا سفر ختم ہوگیا۔سربیا میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز انعام بٹ کے بعد محمد بلال اور عنایت اللہ بھی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے پہلے راو¿نڈ میں ناکام ہوگئے۔57 کلو گرام کیٹیگری میں محمد بلال کو چین کے ونہاو زو نے 0-4 سے شکست دی جبکہ74 کلوگرام میں عنایت اللہ کو مقدونیہ کے رسول شاپیو نے 2-3 سے ہرایا۔پاکستانی ریسلرز نے ورلڈ چیمپئن شپ میں اولمپکس تک رسائی کا موقع گنو ادیا۔