کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو دن میں تارے دکھا دیئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو دن میں تارے دکھا دیے۔سعودی عرب کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں النصر اور الرعد کلب کے میچ میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی فری کک سے کیمرہ مین کو ناک آﺅٹ کر ڈالا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو کی فری کِک گول پوسٹ سے گزرتے ہوئے سیدھی پیچھے موجود کیمرہ مین کے سر پر جاکر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور ماتھے پر بڑا گومڑہ پڑ گیا لیکن اسکے باوجود کیمرہ مین نے اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی جاری رکھی۔میچ کے دوران النصر نے الرعد کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ النصر اس وقت سعودی لیگ میں چھ میچوں میں چار فتوحات کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔