ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کا بھارتی گانے پر ڈانس
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز نے بھارتی گانے ”ناچو ناچو“ پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔ بھارت کے شہر حیدرآباد میں ریسلنگ کے ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے بالی ووڈ کے گانے ناچو ناچو پر رقص کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ایونٹ کے دوران عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمی زین اور کیون اوونز بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے پر رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔