راجہ منور، عبدالحمید بھٹی کی زرداری سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شامل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) راجہ منور اور عبدالحمید بھٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ سینئر سیاستدان راجہ منور احمد نے بلاول ہاو¿س میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ راجہ منور احمد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ساچق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ راجہ منور کی شمولیت سے چوآسیدن شاہ میں پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ دوسری طرف سابق ایم پی اے عبدالحمید بھٹی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ عبدالحمید بھٹی نے شمولیت کا اعلان آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔ عبدالحمید بھٹی نے 1994ءمیں پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی۔