پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش، وزیراعظم: جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پ±رجوش ہوں۔ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماو¿ں سے بات چیت کروں گا۔ بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ نگران وزیراعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کی78ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے مقررین کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جنرل ڈیبیٹ آج 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر بروز جمعہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہو گا۔