گوجرانوالہ: پھوپھا نے زیادتی کے بعد 7 سالہ بھتیجی قتل کردی
گوجرانوالہ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) درندہ صفت پھوپھا نے سات سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر کے بوری بند نعش سیم نالہ میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق رکھ کیکرانوالی کے رہائشی ساجد حسین کی سات سالہ بیٹی (ب) تین روز قبل کھیلنے کے لئے گھر سے باہر گئی مگر واپس نہ آئی جس پر ورثاءنے اس کی تلاش شروع کر دی۔ بچی کا کوئی سراغ نہ ملنے پر محنت کش ساجد نے تھانہ فیروزوالہ میں تحریری درخواست دے دی۔ پولیس نے اغواءکا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو اس دوران پولیس نے شک گزرنے پر سسرالی گھر میں رہنے والے بچی کے آزاد نامی پھوپھا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے سات سالہ (ب) کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ پرانا لاری اڈا میں اوباش ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو زبردستی بے آبرو کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پروین بی بی زوجہ محمد سرور نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ اوباش ملزم محمد زبیر نے میری18/17 سالہ بیٹی (ب) بی بی کو زبردستی نامعلوم مقام پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔