• news

امریکہ کا جدید ترین ایف 35- لڑاکا طیارہ پرواز کے بعد لاپتہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کا جدیدترین ایف ۔35 لڑاکا طیارہ ریاست ساﺅ تھ کیرولائنا کے شہر نارتھ کارلسٹن کے ایئر بیس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے اور امریکی فوج نے عوام سے اس طیارے کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ طیارے کا پائلٹ اپنی سیٹ ایجیکٹ کر کے بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ جوائنٹ بیس کارلسٹن میں تعینات امریکہ کی میرین کو ر کے افسران کے مطابق پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت اترنے کے بعد پائلٹ کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم تھی۔پائلٹ کے مطابق اس نے طیارے میں خرابی کا علم ہونے کے بعد اپنی سیٹ ایجیکٹ کرنے سے پہلے اسے آٹوپائلٹ پر منتقل کیا تھا۔ افسران نے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی۔سینئر ماسٹر سارجنٹ ہیدر اسٹینٹن نے کہا کہ لاپتہ طیارے کے مقام اور رفتار کی بنیاد پر، ایف ۔345 لائٹننگ II جیٹ کی تلاش کارلسٹن کے شمال میں واقع مولٹری اور ماریون نامی جھیلوں میں جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن