نواز شریف کی وطن واپسی ،مریم نواز کی صوبائی تنظیموں کیساتھ مشاورت مکمل
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی ،مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صوبائی تنظیموں کیساتھ مشاورت مکمل بھر پور استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،لیگی قیادت کے مطابق نیب ترامیمی بل کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بھی میاں نواز شریف کی واپسی21اکتوبر کو ہی ہوگی،تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کیجانب سے نیب ترامیمی بل کالعدم قراردیئے جانے کے بعدچہ میگوئیاں تھی کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی ایک بار پھر مو¿خر ہوگی تاہم لیگی قیادت کیجانب سے اس ضمن میں واضح بیانات دیئے جارہے ہیں کہ میاں نواز شریف 21اکتوبر کو ہی ہوگی اور انکا تاریخی استقبال کیا جائیگااس حوالے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف کی پارٹی کی تمام صوبائی تنظیموں کیساتھ مشاورت حتمی مراحل میں ہے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران سمیت پارٹی قائدین پرعزم ہیں کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائیگا۔