پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے ‘بہو کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی لاہور کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا علی الہی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ تھانہ اے ای سی لاہور میں17 جولائی2023ء کو درج مقدمہ نمبر18 میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ گرفتار کرلیا جائے گا،بعد ازاں ان چیمبر سماعت کے دوران درخواست گزاران کے وکیل سردار عبدالرازق خان چیف جسٹس عامر فاروق کے سامنے پیش ہوئے، چیف جسٹس نے20،20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض تینوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 7 روز میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دےدیا۔