پنجاب حکومت کا بندروڈ اور ملحقہ آبادیوں کے حوالے سے بڑا اقدام کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت نے بند روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا، ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے جبکہ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کی گئی ہے، پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا۔ رنگ روڈ کے موجودہ ڈیزائن کے مطابق زمین کی سطح سے بلند کر کے ٹریک کو تعمیر کیا جائیگا۔