امریکی خاتون زہریلی مچھلی کھانے کے بعد ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم
واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے چاروں اعضا سے اس وقت محروم ہوگئی جب اس نے مبینہ طور پر کم پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کا استعمال کیا، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی۔