• news

سونے کے ریٹ پھر جاری نہیں ہوئے ‘ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ سستا

کراچی(کامرس رپورٹر) بلین مارکیٹ میں پیر کو بھی وعدے کے مطابق سونے کے ریٹ جاری نہیں کئے گئے مگر پاکستان بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت1 ہزار روپے بڑھ کر 2لاکھ16ہزار روپے ہوگئی جبکہ10گرام سونے کے بھاو¿ 1لاکھ85ہزار185ہزار روپے ہوگئے۔نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر296روپے کی سطح سے گر کر295روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔سٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر90پیسہ کمی سے296.85روپے سے گر کر295.95روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر297روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔یورو 3روپے کی کمی سے319 روپے اور برطانوی پاو¿نڈ1روپے کی کمی سے373روپے پر آگیا۔سعودسی ریال کی قیمت فروخت50 پیسے کی کمی سے 79.30روپے رہ گئی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت82.80روپے پر برقرار رہی۔جبکہ آسٹریلین ڈالر اور کینیڈین ڈالر کی قیمت فروخت میں بھی دو دو روپے کی کمی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن