• news

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف رٹ دائر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف رٹ پیٹشن دائر کر دی گئی درخواست میں و¿فاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ آئی جی پنجاب،آر پی او ،سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز،تھانہ سول لائن، ویسٹریج،وارث خان اور نیو ٹاو¿ن ایس ایچ اوز اور انچارج سکیورٹی بحریہ ٹاون کو فریق بنایا گیا دائر کی گئی درخواست کے مطابق شیخ رشید کو گزشتہ روز بھتیجے شیخ شاکر،سٹاف ممبر عمران اور ڈرائیور سجاد سمیت گرفتار کیا گیا رٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڈنگ پارٹی ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی فیصل سلیم ، ایس ایچ او احسن تنویر کیانی ایس ایچ او وارث خان ایس ایچ او ویسٹریج ایس ایچ او نیو ٹاو¿ن اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس اشخاص شامل تھے درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز مغرب کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سول کپڑوں میں چھاپہ کے دوران گرفتار کیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے بغیر وارنٹ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے ایک مغوی شیخ شاکر کی بیٹی شدید بیمار ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اہلخانہ کی جانب سے رابطے کے باوجود شیخ رشید اور دیگر مغویوں سے متعلق نہیں بتایا جارہا گرفتار افراد کے خلاف نہ کوئی مقدمہ نہ کوئی تفتیش جاری ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید اور دیگر مغویوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ قانونی حق استعمال کر سکیں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے رٹ پیٹشن سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن