پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر نے موقف اپنایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی اشیاءکی قیمتوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہے، حکومت ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے، اضافے سے تمام اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔