• news

مغرب کو یوکرائن میں طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے: نیٹو

برسلز(اے پی پی)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ مغرب کو یوکرین میں طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں فوری امن کے دعوے کے باوجود سٹولٹن برگ نے اصرار کیا کہ وہ اب بھی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے روس کو شکست دینے کے ہدف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جب جنگ شروع ہوتی ہے تو وہ توقع سے زیادہ دیر تک چلتی ہے اس لیے ہمیں یوکرین میں طویل جنگ کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔جینزسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم سب جلد امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اگر یوکرینی لڑائی بند کر دیتے ہیں تو ان کا ملک باقی نہیں رہے گا۔ اگر روسی ہتھیار ڈال دیں تو ہمارے پاس امن ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن