• news

پنجاب میں پہلی بارمفلوج افراد کے بحالی مراکز کاقیام عمل میں لارہے ہیں

لاہو(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پانچ شہروں میں مفلوج اور معذور افراد کیلئے خصوصی بحالی مراکز (پیراپلیجک سنٹرز) قائم کئے جا رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا مقصدزبان، ہاتھ، بازو، ٹانگ اور پیر سمیت جسم کے کسی بھی حصے کے ناکارہ ہونے کے خطرے سے دوچار مریضوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہے۔پنجاب میں ایک مرکزی بحالی سنٹراور چار سیٹلائٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ مرکزی بحالی سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ملتان میں قائم کیا جائے گا جو 30بیڈز پر مشتمل ہو گا اور ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سمیت جدید ترین سہولتوں سے لیس ہوگا۔چار سیٹلائٹ بحالی مراکز لاہور، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ ضلع راولپنڈی میں بنائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن