نگران حکمران غرباءکے بجائے اشرافیہ پر ٹیکس لگانا شروع کریں:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ عوام اپنا کوئی فیصلہ کرلیں بہتر ہو گا کہ نگران حکمران غریبوں پر ٹیکس لگانے کی بجائے اشرافیہ پر ٹیکس لگانا شروع کردیں نگران حکمرانوں کو آئی ایم ایف نے اشرافیہ پر ٹیکس لگانے کا کہا ہے اور غریبوں کو سبسڈی دینے کی بات کی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود سارا بوجھ صرف غریبوں پر ڈالا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔