• news

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی نے بریفنگ دی۔کمشنرنے انجینئرنگ ونگ کو انسداد سموگ پالیسی کے تحت پبلک سروس کمیشن کے زریعے انوائرمنٹل آفیسر رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اکبر چوک فلائی اوور اور شاہدرہ فلائی اوور منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ آئندہ ماہ مکمل کرکے شہریوں کےلئے کھول دیئے جائیں گے۔بیدیاں انڈرپاس اور خالد چوک انڈرپاس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں تمام منصوبوں کی ٹائم لائن اور سپورٹس کمپلیکسز کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا گلبرگ سپورٹس کمپلیکس رواں ماہ شہریوں کےلئے کھولا جائےگاجولاہور کا سب سے شاندار اسپورٹس کمپلیکس ہو گا۔ تاجپورہ اور اسلامیہ گراو¿نڈ سنت نگر سپورٹس کمپلیکس رواں ماہ کھول دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن