• news

نسل نو کوپیر جلال الدین نقشبندی کی خدمات سے روشناس ناگزیر‘اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نسل نو کوامام اہل سنت حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی کی خدمات سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے علم و حکمت کے جو چراغ روشن کیے، آج بھی سینوں کو منور کر رہے ہیں۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے روحانی پیشوا پیر جلال الدین نقشبندی کے 37 ویں سالانہ عرس کے موقع پر بروز جمعرات21ستمبر ''حافظ الحدیث کانفرنس'' بعد نماز عشاءمنعقد کرے گی۔ حافظ الحدیث کانفرنس میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، علامہ امیر محمد شاہ بھوری، مفتی ارشاد احمد جلالی و دیگر خطاب کرینگے۔ اس موقع پر مرکزی دار العلوم جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا میں جلسہ دستار فضلیت بھی ہو گا۔جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حافظ الحدیث کانفرنس کے انعقاد سے قبل جامعہ کی عالیشان مسجد کے تعمیراتی کام اور سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن