• news

سٹی انتظامیہ کا اقدام‘سرکاری سکولز کے طلباءکو چڑیا گھر کی فری سیر کرائی جائیگی

لاہور(خبرنگار)”تعلیم اور سیر ہوگی ساتھ ساتھ“ لاہور انتظامیہ کے اہم اقدام کے تحت سرکاری سکولوں کے بچوں کو لاہور کے چڑیا گھروں کی فری سیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سیکرٹری جنگلات پنجاب مدثر وحید ملک کی زیر صدارت فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بچوں کوسکول اوقات میں سرکاری بسیں صبح سکول سے پک کرینگی سیر کے بعد واپس سکول ڈراپ کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن