• news

گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی ناجائز منافع خوروں کخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا, ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کو سخت تنبیہ جاری کی اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف موئثر طریقے سے کاروائیاں کی جائیں تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی دیگر بڑے اضلاع مقابلے میں قابل ذکر نہ ہے، اسسٹنٹ کمشنرز / پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائیاں مزید تیز کریں، جنہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات سونپے گئے ہیں وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لائیں اور ناجائز منافع خوری روکیں۔ سرکاری/و نجی سبزی وپھل منڈی میں بولی کے عمل کا باقائدگی سے جائزہ لیں کے اور مہنگائی سے تنگ عوام الناس کو بڑا ریلیف دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ منافع خوروں کیخلاف کاروائیوں کو روزانہ کی بنیاد پر قیمت پنجاب ایپ پر اپلوڈ کریں ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر مجتبی عرفات بھروانہ اور تحصیلداران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاہ دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن