گنڈا سنگھ والہ: پولیس نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی ‘ ورثا کا احتجاج
گنڈا سنگھ والا(نامہ نگار)پولیس 18 سالہ بڈھا ڈوگر کے قاتل کو گرفتار نہ سکی ورثا سرپا احتجاج بن گئے‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزمان ضیغم عرف باو¿ ڈوگر‘ آصف ڈوگر اور جمال ڈوگر نے 18 سالہ بڈھا ڈوگر کو اپنی اکلوتی بہن کےساتھ راہ جاتے ہوئے سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا جس پر تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ تو درج ہو گیا تاہم پولیس اب تک ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی مدعی مقدمہ اکرم ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں ملزمان نے زمین ہتھیانے کےلئے مقتول کے والد یاسین کو بھی قتل کر دیا تھا متاثرین و اہلیان علاقہ معززین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ملزموں کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔ پولیس ایس ایچ او مہر عبدالرشید نے اپنے موقف میں بتایا کہ دو نامزد ملزم عبوری ضمانت پر ہیں اور ایک ملزم کی گرفتاری کےلئے کوشش کر رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔