”پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے“
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ڈویژنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز بے تحاشہ اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں ان کی حالت زار پر رحم کیا جائے ملک میں خوفناک اور قیامت خیز مہنگائی کی تازہ لہر نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ان رہنماﺅں نے کہا کہ نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کرکسی طور دانش مندی کا ثبوت نہیں دیا۔