سید والا: معمولی تلخ ‘6 افراد نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
سید والا (نامہ نگار) معمولی تلخ کلامی پر 6 افراد نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گا¶ں چک 13/65 کے رہائشی تھیم برادری کے مابین چند روز قبل رشتہ داروں کی آپس میں معمولی تلخ کلامی ہوئی اسی رنجش پر گزشتہ روز ملزم شفقت، اختر،اصغر، محمد علی، برکت اور اشرف نے گزشتہ روز لاتوں اور گھونسوں کے وارکر کے اسے جان سے مار دیا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی امجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔