قصور : ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سائیکلنگ ریس کا انعقاد
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے سائیکلنگ ریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر این اے رانا، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سائیکلنگ ریس کمال چشتی موڑ سے شروع ہو کر گنڈا سنگھ روڈ مان سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکلنگ ریلی میں 10سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ ریس کا مقصد ضلع میں صحت مند ماحول اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے سائیکلسٹ میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔