ڈینگی کی روک تھام کےلئے تمام محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہو نگے: عمر فاروق
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے اپنے حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو جاری رکھیں ایسے دکاندار، تاجر اور دیگر کاروباری افراد جو انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل در آمد نہیں کر تے انکے خلا ف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے کاروبار کو سیل او ر ا نکے خلاف مقدمات درج کر ائے جائے ۔ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ صحت کےساتھ دیگر تمام محکموں کو مل کر مشترکہ اقدامات کرنا ہو نگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدار ت کر تے کیا اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفا ق رسول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈاکٹر فارو ق احمد ، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر محمد اقبال سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین اور مختلف محکموں کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔