حافظ آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی زےر صدارت لیگل ان پاور منٹ کمیٹی کا اجلاس
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق الہٰی کی زےر صدارت ڈسٹرکٹ لیگل ان پاور منٹ کمیٹی کاماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سےشن جج نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے غریب قیدیوں کو وکیل کی فری سہولت میسر ہے جس کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے ایسے غریب قیدی ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیں گے پوری تحقیقات کے بعد اس کی درخواست پر کمیٹی میں غو رکیا جائےگا اور اسکے بعد اس کو فری لیگل ایڈ کے لیے منظوی دی جائے گی باقاعدہ وکیل مقرر کیا جائے گا جس کی فیس گورنمنٹ ادا کرے گی اجلاس میں ڈی پی او فیصل گلزار اے ڈی جی آر ممتاز علی بیگ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا عرفان احمد خاں‘ ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید سپرنٹنڈنٹ سیشن جج مرزا بشیر حسین جرال لوکیلٹی پرسن رائے شاہد محمد‘ صدر بار د ملک وقاص رضا اعوان جنرل سیکرٹری مزمل حسین گجر،صدر پنڈی بھٹیاں بار فدا حسین بھٹی بھی شامل تھے۔