• news

حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد بیرون ملک چلے جاتے ہیں: خالدلطیف

ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت ) گزشتہ 76 سالوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے ہر آنےوالی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری خالدلطیف ایڈوکیٹ اور سابق سینئر نائب صدر چودری ارشد لطیف ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کر کے اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لیے تیاروں مددگار چھوڑ جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن