پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے : قاسم ریاض گجر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما و پی پی 135 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا ہے کہ نااہل نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے اس ناعاقبت اندیش حکومتی فیصلے سے بے لگام مہنگائی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے جس سے اشیائے خورد و نوش ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے ۔