دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے :ڈاکٹر مخدوم سید
جمبر (نامہ نگار) مشائخ عظام نے پاکستان بنایا تھا مشائخ عظام ہی اس کو بچائیں گے۔ پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بہت جلد ہی مشائخ عظام آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے نومنتخب صدر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ سندر شریف میں مشائخ اتحاد کونسل کانومنتخب صدر بننے پر مبارکباد دینے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے کیا۔