شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔ شہباز شریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔ شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں سے بھی مشاورت کریں گے۔