• news

لاہور میں چکی آٹا کی قیمت 5 روپے اضافے کیساتھ 175 رورپے کلو ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز آٹا چکی مالکان نے چکی سے تیار کردہ ایک کلو آٹے کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 175روپے ہو گئی ہے۔ چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ 4900 روپے سے بڑھ کر 5200روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھی چکی سے تیار کردہ آٹے کی لاگت قیمت میں اضافے کے باعث چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کا فوری طور پر اطلاق کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن