• news

پاکستان نے بہترین اسلامک سٹاک ایکس چینج کا ایوارڈ جیت لیا

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے ) کی جانب سے بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ پی ایس ایکس نے مسلسل تیسرے سال یہ نمایاں اعزاز جیتا ہے۔ پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور فرخ ایچ خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے مسلسل تیسرے سال گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ ایک قابل فخر اعزاز ہے جو جی آئی ایف اے کی طرف سے اسلامی مالیاتی مصنوعات، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافہ کے حوالے سے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات اور سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایکس پر 251شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کی لسٹنگ کے ساتھ جو کل مارکیٹ کیپ کا 65فیصد سے زیادہ حصہ، ہیں۔ فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز کو اسلامی مالیاتی پیشکشوں میں منتقل کرنے اور مالیاتی اداروں کے لیے نئی مصنوعات بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور سکوک، شریعہ سے مطابقت رکھنے والے میوچل فنڈز، مضاربہ، ای ٹی ایفس اور دیگر کارپوریٹس اور حکو مت پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ واضح رہے کہ جی آئی ایف اے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ 2011سے یہ ایوارڈز دنیا بھر میں ان افراد، اداروں اور سرکاری محکموں کو پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور سماجی ذمہ داری کے عزم کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن