• news

ڈالر ایک روپیہ سستا‘ سونے کی قیمت 3700 روپے تولہ بڑھ گئی

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قیمت میں کمی رہی اور روپیہ مضبوطی کی جانب گامزن رہا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق انٹربنک میں ڈالر کی قدر1.05روپے گھٹ کر295روپے کی سطح سے گرنے کے بعد294.90روپے پر آگئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی وپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر297روپے کی سطح سے گر گئی اور امریکی ڈالر1روپیہ گھٹ کر296روپے پر آگیا۔ برطانوی پاو¿نڈ 2روپے کی کمی سے371 روپے‘ سعودی ریال کی قیمت فروخت30 پیسے کی کمی سے 79.00روپے رہ گئی۔ دوسری طرف پاکستان میں منگل کو بھی بلین مارکیٹ بند رہی۔ سونے کے باضابطہ ریٹ جاری نہیں کئے گئے مگر ویب سائٹ پر پاکستان بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں منگل کوکاروبار کے دوران 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت3700 ہزار روپے بڑھ گئے اور فی تولہ قیمت 2لاکھ 16ہزار روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 19ہزار 700ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن