• news

بوریوالہ: سابق ایم پی اے ارشاد آرائیں کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

بورے والہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم پی اے ارشاد آرائیں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ساتھیوں میں سابق تحصیل ناظم عثمان وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی عمران ارشاد شامل ہیں۔ ارشاد آرائیں نے کہا کہ نو مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن