• news

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کا عمل شروع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے الزام میں درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔مذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے الزام میں درج دہشت گردی کے مقدمہ کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔عدالت نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف و دیگر کے خلاف درج پشاور کے مقدمہ سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن