• news

حلقہ بندیوں پر متحدہ کا واویلا بلاجواز، الیکشن جنوری کے پہلے ہفتہ ہونگے: منظور وسان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کا واویلا بلاجواز ہے۔ ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کر دیں۔ ملاقات کے بعد منظور وسان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں۔ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ عہدیدار ایم کیو ایم میں سے ہیں، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے جبکہ پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن