آزاد کشمیر میں 2 لاکھ بجلی صارفین کا احتجاج، بل ادا نہ کئے
آزاد کشمیر (نوائے وقت رپورٹ) میرپور آزادکشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور احتجاجاً دو لاکھ سے زائد صارفین نے بل جمع نہیں کرائے۔ میرپور آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری ہے۔